• news

تجارت‘ سرمایہ کاری: پاکستان‘ امریکہ مذاکرات جمعرات کو شروع ہونگے‘ نوید قمر واشنگٹن چلے گئے


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاک امریکہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فریم ورک معاہدے (ٹیفا) کونسل کے تحت مذاکرات کیلئے وفاقی وزیر تجارت نوید قمر وفد سمیت امریکہ چلے گئے۔ ٹیفا کے تحت مذاکرات 23 فروری کو واشنگٹن میں ہوں گے۔ پاکستانی وفد کی سربراہی وزیر تجارت نوید قمر کریں گے۔ نوید قمر نے کہا کہ مذاکرات 8 سال بعد دوبارہ شروع ہونے جا رہے ہیں۔ مذاکرات پاک امریکہ تجارت بڑھانے کی کوشش ہے۔

ای پیپر-دی نیشن