بھارت: بچے کو جنم دیکر طالبہ امتحان دینے پہنچ گئی
پٹنہ (نیٹ نیوز) بھارتی ریاست بہار کی 22 سالہ طالبہ ہسپتال میں صحت مند بیٹے کو جنم دینے کے بعد دسویں جماعت کا امتحان دینے ایمبولینس میں سینٹر پہنچ گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار کے ضلع بانکا کے گورنمنٹ سکول میں دسویں جماعت میں پڑھنے والی 22 سالہ حاملہ طالبہ رْکمنی کماری حاملہ ہونے کے باوجود سالانہ امتحانات کے پرچے دے رہی تھی۔ ریاضی کے پرچے کے دوران حمل کا درد شروع ہوگیا تاہم طالبہ نے پرچہ پورا کیا اور گھر جاکر اہل خانہ کے ساتھ ہسپتال میں داخل ہوگئی اور بیٹے کو جنم دیا۔ بچے کو جنم دینے کے 3 گھنٹے بعد ہی طالبہ نے ڈاکٹرز سے امتحان دینے کے لیے جانے کی اجازت مانگی۔