راولپنڈی کے 3 اسسٹنٹ کمشنر تبدیل‘ وفاق نے 8 پولیس افسروں کی خدمات خیبر پی کے کو واپس کر دیں
راولپنڈی‘ پشاور (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ اے پی پی) پنجاب حکومت نے راولپنڈی کے 3 اسسٹنٹ کمشنر تبدیل کر دیئے۔ دوسری طرف وفاقی حکومت نے 8 پولیس افسروں کی خدمات خیبر پی کے کو واپس کر دی ہیں۔ تفصیل کے مطابق سلمان اکبر کو اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا راولپنڈی تعینات کر دیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر راولپنڈی کینٹ شزہ رحمان کو او ایس ڈی بنا دیا گیا‘ اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ قندیل فاطمہ کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر راولپنڈی کینٹ تعینات کر دیا گیا۔ دوسری طرف کابینہ سیکرٹریٹ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق ایف آئی اے میں تعینات گریڈ20کے محمد عالم شنوری،پنجاب حکومت میں تعینات گریڈ18کے محمد ارسلان شاہ زیب، آئی بی میں تعینات گریڈ20 کے شیر اکبر، پنجاب حکومت میں تعینات گریڈ18 کے نصیب اللہ خان، پنجاب حکومت میں تعینات گریڈ20کے ناصر محمود ستی،ایف آئی اے میں تعینات گریڈ20کے عباس احسن، نیکٹا میں تعینات گریڈ20کے سید فدا حسن شاہ اورآئی بی میں تعینات گریڈ19کے نجیب الرحمن بھگوی کی خدمات نگران خیبر پی کے حکومت کے حوالے کردی ہے۔