• news

نادہندہ سرکاری و نیم سرکاری اداروں کو بجلی واجبات کی ادائیگی کیلئے آخری نوٹس


اسلام آباد(چوہدری شاہد اجمل)آئیسکو کے نادہندہ سرکاری و نیم سرکاری اداروں کو بجلی واجبات کی ادائیگی کے لئے آخری نوٹس جاری کر دیا گیا ہے،آئیسکو ریجن کے سرکاری و نیم سرکاری اداروں کے ذمہ بجلی کے بلوں کی مد میں آئیسکو کے ایک کھرب 15ارب85کروڑ70لاکھ روپے سے زائد واجب الادا ہیں،سب سے زیادہ آزاد کشمیر حکومت کے ذمہ 105335مین روپے واجب الادا ہیں،آئیسکو کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ وہ اپنے ذمہ واجب الاد بجلی واجبات کی ادائیگی فوراً کریں بصورت دیگر نوٹسز اور یاددہانیوں کے باوجود اپنے بجلی واجبات ادا نہ کرنے والے سرکاری اور نیم سرکاری آئیسکو نادہنگان کی بجلی کسی بھی پیشگی اطلاع یا بغیر کسی نوٹس کے منقطع کر دی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق آزاد جموں کشمیر105335ملین روپے، ڈیفنس/ایم ای ایس3211ملین روپے،سی ڈی اے2880ملین روپے،پاک سیکرٹریٹ(سی ڈی اے)689ملین روپے،کیبنٹ سیکرٹریٹ(سی ڈی اے)79ملین روپے،کینٹ بورڈ چکلالہ896ملین روپے، واسا449ملین روپے،ڈیفنس پروڈیکشن ڈویژن263ملین روپے،پاکستان پی ڈبلیو ڈی200ملین روپے،فیڈرل گورنمنٹ کے زیر انتظام ہسپتال198ملین روپے،کینٹ بورڈراولپنڈی168ملین روپے،منسٹری آف ریلوے147ملین روپے،فیڈرل پولیس146 ملین روپے،ٹی ایم اے راول ٹائون125 ملین روپے، پارلیمنٹ لاجز112ملین روپے،پی ایم سیکرٹریٹ(پی ڈبلیو ڈی)84ملین روپے، وزارت داخلہ83ملین روپے، چیف کمشنر اسلام آباد70ملین روپے،وزارت صحت58ملین روپے، منسٹری آف کلچر اینڈ سپورٹس54ملین روپے، ٹی ایم اے مری52ملین روپے، سینیٹ(سی ڈی اے50(ملین روپے، پنجاب جیل اینڈ کنویکٹ49ملین روپے، منسٹر ی آف ایجوکیشن47ملین روپے، اے جی ای مینٹینس(ڈی پی)42ملین روپے، ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی39ملین روپے، ایف ڈبلیو او37ملین روپے، این ایچ اے33ملین روپے،پنجاب ہیلتھ اینڈ ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ32ملین روپے، پی او ایف واہ ٹیکسلا30ملین روپے، پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن29ملین روپے، ڈسٹرکٹ اینڈ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال راولپنڈی25ملین روپے، ایف آئی اے23ملین روپے،پنجاب میٹرو بس18ملین روپے، ہیلتھ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ جہلم18ملین روپے،منسٹری آف لوکل گورنمنٹ17ملین روپے،منسٹری آف انوائرمنٹ اینڈ یو آر بی16ملین روپے، منسٹری آف حج اینڈ اوقاف16ملین روپے، ایف بی آر/سی بی آر14ملین روپے، منسٹری آف پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ12ملین روپے اور ڈی جی اسپیشل ایجوکیشن11ملین روپے کے آئیسکو کے بجلی نادہنگان ہیں۔مزید معلومات اور رہنمائی کیلئے دفتری اوقات کار کے دوران آئیسکو کسٹمر سروسز ڈائریکٹر کے ٹیلی فون نمبر051-9252906پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ قومی ذمہ داری نبھاتے ہوئے بجلی کے بل بروقت ادا کریں۔

ای پیپر-دی نیشن