• news

پی ڈی ایم الیکشن نہیں چاہتی‘ مارشل لاء لگوانے کی مہم چلا رہی ہے: فواد چودھری


جہلم (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ مسلم لیگ ن خصوصاً مریم نواز کا  میڈیا سیل اعلیٰ عدلیہ کے خلاف منظم مہم چلا رہا ہے۔ عدلیہ مخالف مہم کا مقصد عدلیہ کو دفاعی پوزیشن پر لیکر جانا ہے۔ 11 سو ارب روپے کا جو این آر او دیا گیا سپریم کورٹ اس پر فیصلہ دینے والی ہے۔ 90 دن میں پنجاب اور خیبر پی کے میں الیکشن ہونے ہیں۔ اب 60 دن سے بھی کم مدت رہ گئی ہے۔ پی ڈی ایم چاہتی ہے الیکشن نہ ہوں کیونکہ الیکشن ہوئے تو عمران خان آتا ہے۔ یہ ملک میں مارشل لا لگوانے کیلئے منظم مہم چلا رہے ہیں۔ عدلیہ نظریہ ضرورت کے علاوہ تاریخ نہیں بڑھا سکتی۔ سیاسی عدم استحکام ٹھیک ہو گا تو ملکی معیشت ٹھیک ہو گی۔ ڈالر کے بڑھنے سے فائدہ نواز شریف اور اسحاق ڈار کو ہوتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن