• news

ایران اور شمالی کوریاروس کے حمایتی  چین بھی ملوث ہے:امریکہ


میونخ (این این آئی )امریکہ نے روس کے خلاف اپنی کشیدگی کی تجدید کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق میونخ سکیورٹی کانفرنس کے دوسرے دن امریکی نائب صدر کملا ہیرس کی جانب سے کی گئی تقریر میں انہوں نے زور دیا کہ ان کا ملک روسی صدر ولادیمیر پوتین کو جیتنے نہیں دے گا۔انہوں نے چین پر الزام لگایا کہ وہ یوکرین کی جنگ کے آغاز سے ہی ماسکو کی حمایت میں ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور شمالی کوریا روسی افواج کو فوجی مدد فراہم کرتے ہیں۔ ہم پیوتن کو جیتنے نہیں دیں گے۔اس کے علاوہ امریکی نائب صدر نے کہا کہ نیٹو اتحاد مضبوط ہو چکا ہے، جب کہ روس کمزور ہو گیا ہے۔ ماسکو پر یوکرین میں جنگی جرائم کے ارتکاب کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ جنگی مجرم سزا سے بچ نہیں سکیں گے۔انہوں نے کیئف کے لیے اپنے ملک کی مسلسل حمایت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہم پوتین کو جیتنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

ای پیپر-دی نیشن