• news

مذہبی تہوار ”ساکا“ میں شرکت کیلئے برطانوی سکھ ننکانہ صاحب پہنچ گئے


ننکانہ صاحب (نامہ نگار) ننکانہ صاحب میں سکھوں کے مذہبی تہوار "ساکا" کی تقریبات شروع ہوگئی ہیں۔ تقریبات میں شرکت کے لئے یو کے سے آنے والے ہندو اور سکھ یاتریوں کا ریلوے سٹیشن ننکانہ صاحب پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ننکانہ صاحب راﺅ انوار احمد سمیت دیگر ضلعی افسران نے استقبال کیا اور انہیں پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔ یاتری ننکانہ صاحب میں اپنی مذہبی رسومات جن میں متھا ٹیکی، اشنان، ارداس اور گورودواروں کی یاترا شامل ہیں مذہبی جوش و خروش کے ساتھ ادا کریں گے ۔ تقریبات میں شرکت کے لئے یو کے سے آنے والے 120سکھ یاتریوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لیے بہترین استقبال اور فول پروف سکیورٹی انتظامات کرنے پر ہم حکومت پاکستان اور ضلعی انتظامیہ ننکانہ صاحب کے دل سے مشکور ہیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر میاں رفیق احسن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی گوردوارہ جنم استھان میں ساکا ننکانہ کی تقریبات 19فروری سے 21فروری تک جاری رہیں گی۔
سکھ یاتری

ای پیپر-دی نیشن