حکمران اقتدار کو طول دینے کیلئے عوام کو مشکل میں ڈال رہے: شاہ محمود
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اقتدار چھوڑ کر قوم پر رحم کرے۔ حکمران ملک تباہ کرنا چاہتے ہیں۔ عمران خان نے ملک بچانے کیلئے 2 صوبائی حکومتیں قربان کیں۔ وفاقی حکومت اقتدار کو طول دینے کیلئے ملک و قوم کو مشکل میں ڈال رہی ہے۔ عوام کو فیصلہ کرنے دیا جائے مینڈیٹ کی حامل کون سی جماعت ہے، عوامی مینڈیٹ کی حامل جماعت ملکی بہتری کیلئے فیصلے کر سکتی ہے۔ صنعتیں بند ہو رہی ہیں۔ 24 لاکھ سے زائد افراد بیروزگار ہوئے۔ کوئی شخص ان پر اعتماد کرنے کو تیار نہیں۔