حکومت انتقامی کارروائیوں سے باز آئے‘ خانہ جنگی ہو سکتی ہے: پرویز خٹک
لاہور (نیٹ نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر پرویز خٹک نے حکومت کو انتقامی کارروائیوں سے باز رہنے کی وارننگ دے دی۔ نوشہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ حکومت انتقامی کارروائیوں سے باز آ جائے ورنہ ملک خانہ جنگی کی طرف چلا جائے گا۔ پرویز خٹک نے کہا کہ موجودہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک بحران کا شکار ہوا‘ آئی ایم ایف کے ساتھ کئے گئے معاہدے میں سارا بوجھ غریب عوام پر ڈالا گیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ حکومت ہوش کے ناخن لیتے ہوئے ملک کی بقاء اور خوشحالی کا سوچے‘ جیل بھروں تحریک میں رضاکارانہ طور پر گرفتاریاں دیں گے۔