ماموں کانجن:دوران ڈکیتی خاوند کے سامنے خاتون سے زیاستی،دونوں ملزم گرفتار:پیرمحل،لڑکی نشانہ
ماموں کانجن‘ پیر محل (نامہ نگاران) ڈکیتی کے دوران خاوند کے سامنے ڈاکوؤں نے اسکی بیوی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر 2 افراد کو گرفتار کر کے انکے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ واقعہ کی انجمن تاجراں نے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے پے در پے وارداتوں کے خلاف آج احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ گزشتہ رات چک194 ترکھوہ کا رہائشی غلام دستگیر اپنی اہلیہ (س) کے ہمراہ موٹر سائیکل پر اپنے والدین سے ملنے چک 501گ ب جارہا تھا کہ چک 508گ ب ٹھیکریوالا میں مائی شہنی کے دربار جو ڈاکوؤں کا فیورٹ پوائنٹ ہے کے قریب دو ڈاکوؤں نے انہیں روکا اور نقدی و زیورات سے محروم کر دیا۔ بعدازاں مدعی غلام دستگیر کے مطابق ایک ڈاکو جس کے نام کی شناخت عاطف سے ہوئی نے گن پوائنٹ پر اسکی30سالہ اہلیہ (س) سے اسکے سامنے زبردستی زیادتی کی۔ اس دوران اسکے دوسرے ساتھی نے اسے یرغمال بنائے رکھا۔ بعد ازاں وہ پیدل ہی فرار ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع پر درجنوں دیہاتی اور پولیس نے کھوجیوں کی مدد سے مدعی اور متاثرہ خاتون کی شناخت پر قریبی گاؤں سے عاطف اور علی رضا کو حراست میں لیکر انکے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ تھانہ صدر پیر محل کے گائوں 685/26گ ب باغ والے کی رہائشی بیوہ خاتون ساجدہ پروین نے الزام عائد کیا ہے کہ اوباش ظہور حسین نے میری پندرہ سالہ بیٹی (ص) کو جان سے مار دینے کی دھمکی دیتے ہوئے دکان میں لیجا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے بیوہ خاتون ساجدہ پروین کی درخواست پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہو ئے کارروائی کا آغاز کر دیا۔