مینگورہ میں ذاتی رنجش پر کراچی کا خواجہ سرا قتل‘ ساتھی زخمی
پشاور (این این آئی) سوات میں ایک اور خواجہ سرا کوقتل کردیا، ساتھی زخمی ہوگیا۔ مینگورہ کے تاج چوک میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ مینگورہ پولیس سٹیشن کے انسپکٹر رفیع اللہ کے مطابق خواجہ سرا اسامہ عرف ماہ نور اور زخمی خواجہ سراء اسرار عرف گلالئی رات کو شادی کی تقریب میں گئے تھے۔ صبح سویرے واپسی پر مبینہ ملزم نواب سکنہ مٹہ نے ان پر فائرنگ کی جس سے خواجہ سراء ماہ نور موقع پر جاں بحق ہوگیا اور گلالئی شدید زخمی ہے۔ پولیس کے مطابق یہ قتل ذاتی رنجش کی بنا پر کیا گیا۔ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔ قتل ہونے والے خواجہ سرا کا تعلق کراچی اور زخمی خواجہ سرا کا تعلق مردان سے ہے۔ زخمی گلا لئی کو ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔