• news

  پنجاب بھر کے ماڈل بازار عوام کی اولین ترجیح بن گئے: شہری


لاہور(نیوزرپورٹر)پنجاب بھر کے ماڈل بازار عوام کی اولین ترجیح بن گئے . سی ای او ماڈل بازار احمد ایاز کی ہدایت پر ایک  ہی چھت تلے عوام کو سستی اشیا خوردونوش کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ  ہفتے بھر کا سامان خریدنے کے لئے فیملی کے ساتھ  ماڈل بازاروں  کا رخ کرتے ہے۔ جس سے وہ سامان کی خریداری کے ساتھ ساتھ جوائے لینڈ سے محظوظ ہوتے ہیں۔ماڈل بازاروں میں بغیر سبسڈی لگائے گئے سہولت سٹال ڈی سی ریٹ سے بھی 5 سے 15 روپے تک کا ریلیف فراہم کر رہے ہے۔شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ماڈل بازاروں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے اور لاہور میں بھی ماڈل بازاروں کی تعداد بڑھائی جائے تاکہ عوام زیادہ سے زیادہ ان ماڈل بازاروں سے مستفید ہو سکیں، ماڈل بازاروں میں ملازمین کی حاضری بھی چیک کی جا رہی ہے  اور اگر کوئی ملازم ڈیوٹی یا سکیورٹی میں غفلت برتے گا تو اسکے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گئی۔

ای پیپر-دی نیشن