عمران کامقصد ملک کو انتشار کی دلدل میں دھکیلنے کے سوا کچھ نہیں :خالد جوئیہ،شہاب الدین
کاہنہ (نامہ نگار )مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء محمد خالد جوئیہ آف جھیڈو ،سابقہ ڈپٹی میئر رائو شہاب الدین نے کہاکہ جیل بھرو تحریک عمران نیازی پہلے خود گرفتاری دے۔ عمران نیازی الیکشن کروانے کی ضد چھوڑ کر عوام کے بارے میں سوچے تحریک انصاف نے 4 سالہ دور میں ملک کو اندھیروں میں دھکیلنے کی کوشش کرتی رہی انکا مقصد ملک کو انتشار کی دلدل میں دھکیلنے کے سوا کچھ نہیں۔ دونوں اسمبلیاں پنجاب اور کے پی کے توڑ کر ملک میں بے چینی کی فضا قائم کی۔