فیروزوالہ: درجنوں وارداتیں‘ ڈاکوئوں نے شہریوں سے لاکھوں روپے ‘قیمتی مال وزرلوٹ لئے
فیروز والہ( نامہ نگار)ڈکیتی، راہزنی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں ڈاکو کی لوٹ مار ڈاکو نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کے زیورات ، نغدی اور قیمتی گاڑیوں سے محروم کردیا گیا ڈاکووں نے 3 افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا کہ کوٹ عبدالمالک کے قریب ڈاکو نے ایک گھر میں داخل ہوکر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر تین لاکھ روپے کی رقم سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات اور دیگر سامان لوٹ کر لے گئے ڈاکوؤں نے محمد آصف کی دکان میں داخل ہو کر اسے جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر75 روپے کی رقم اور دو موبائل چھین کر لے گئے شرقپور روڈ پر محمد اسلم سے دو ڈاکو 50ہزار روپے نقدی دو موبائل فونز اور اسکی نئی موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے، ڈاکوؤں نے اقبال کو روک کر لوٹ لیا ڈاکو ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی اور دو موبائل چھین لئے‘چوروں نے جو عہد کے گھر داخل ہو کر 15لاکھ روپے کے زیورات اور 3 لاکھ گھر کب چوری کرکے لے گئے ڈاکوؤں نیمحمد آصف سے نقدی اور موبائل چھین کر فرار ہوگئے، ڈاکووں نے دن دیہاڑے تاجر کو روک کر لوٹ لیا ڈاکو12 لاکھ روپے نقدی اور موبائل چھین کر فرار ہوگئے، کوٹ عبدالمالک میں ڈاکوؤں نے کار سوار الطاف اس کی فیملی کو روک کر لوٹ لیا ان سے 7 لاکھ روپے کے زیورات اور نقدی چار موبائل چھین کر لے گئے ڈاکوؤں نے شرقپور روڈ پر ناکہ لگا کر متعدد افراد کو لوٹ لیا مزاحمت پر تشدد کا تین افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا ڈاکو نقدی اور موبائل چھین کر لے گئے۔