سعودی عرب اور روس کے اچھے تعلقات سب کیلئے فائدہ مند ہیں: وزیر خارجہ
ریاض (آئیا ین پی )سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ روس کے ساتھ سعودی عرب کے اچھے تعلقات سب کے لیے فائدہ مند ہیں۔ ریاض میں میونخ سکیورٹی کانفرنس میں مشرق وسطی کے ممالک کے کردار کے بارے میں مذاکراتی سیشن میں سعودی وزیرخارجہ نے کہا کہ تیل کی عالمی منڈیوں میں استحکام کے لیے ریاض سنجیدگی سے کام کر رہا ہے۔شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا تھا کہ امریکا کے ساتھ تعلقات میں قومی مفادات کو مدنظر رکھتے ہیں، ریاض کے واشنگٹن کے ساتھ بعض امور میں اختلافات ہیں جو پوشیدہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں سلامتی اور استحکام کے لیے امریکا کے ساتھ مل کرکام کر رہے ہیں، خلیج تعاون کونسل یوکرینی بحران کا مذاکرات سے حل چاہتی ہے۔ ایران کے ساتھ تعلقات پر سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ تعلقات پر ہمارا مقف واضح ہے، تہران کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔