اﷲ تعالیٰ نے اپنے محبوبؐ کو شب معراج میں تمام علوم سے روشناس کرایا: عبدالحمید چشتی
گکھڑمنڈی(نامہ نگار)اﷲ تعالیٰ نے شب معراج کو اپنے محبوبؐ کو دونوں جہانوں کی سیر کروا کر اپنے تمام علوم سے روشناس کردیا، شب معراج اﷲ تعالیٰ کی طرف سے امام الانبیا نبی آخر الزماںؐکو معراج کرانا ایک عظیم معجزہ تھا ان خیالات کا اظہار علامہ عبدالحمید چشتی نے جامعہ مسجد حضرت جتی شاہ جمال راہوالی میں حافظ اشرف رضا قادری کی زیرصدارت محفل سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ معراج شریف کی رات امت کے لیے 5نمازوں اور 30روزوں کا تحفہ عطاء کیا قرآن کریم انسانیت کے لیے رہتی دنیا تک رشد و ہدایت کا ذریعہ ہے۔ محفل کے مہمانانِ خصوصی ممبر کنٹونمنٹ بورڈ عرفان چاند بٹ اور سیاسی سماجی راہنما خالد پرویز بلو بٹ تھے جنہوں نے مسجد انتظامیہ کی طرف سے قرعہ اندازی کے زریعے درجنوں شرکائے محفل میں قرآن پاک و دینی کتب تقسیم کیں اس موقع پر علامہ عطاء المصطفیٰ جمیل، حافظ لقمان اشرف چشتی و دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ معروف ثناء خوان قاری شاہد محمود قادری، پروفیسر فیضان رسول فیضان و دیگر نے نذرانہ عقیدت پیش کیا۔