• news

  چوہدری جواد حسن منج کی یاد  میں رہائش گا ہ پر تقریب

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)سابق سٹی صدر تحریک انصاف چوہدری جواد حسن منج (مرحوم ) کی رہائش گا ہ محا فظ ٹاون پر ان کی یاد میں تعزیتی تقریب منعقد ہوئی جس میں مقامی پی ٹی آئی قیاد ت و دیگر سیاسی شخصیات سمیت ممتازمذہبی علماء حضرات کے علاوہ سماجی حلقوں تاجر برادری و دیگر مکتبہ فکر کے افراد نے بھرپور شرکت کی، اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ(مرحوم ) کی پارٹی کیلئے گراں قدر خدمات کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ،تقریب کے اختتام پر (مرحوم ) کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے صبرو جمیل کے لئے خصوصی دعا کی گئی ۔

ای پیپر-دی نیشن