• news

پی ٹی آئی کے آئی ایم ایف سے معاہدے کی سزاعوام بھگت رہے ہیں: عرفان الحسن بھٹی

سانگلہ ہل (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے ضلعی صدر امیدوار پی پی 131 حاجی عرفان الحسن بھٹی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے آئی ایم ایف سے معاہدے کی سزاعوام بھگت رہے ہیں، عمر ان خان کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ قوم مہنگائی،بیروزگاری اور بد امنی کے صورت میں بھگت رہی ہے، موجودہ مہنگائی اور ملکی سیاسی عدم استحکام کا حقیقی ذمہ دارصرف عمران خان نیازی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے کیا انہو ں نے کہاکہ حکومت نے ملک کو دوالیہ ہونے سے بچانے کیلئے سخت فیصلے کئے ہیں مسلم لیگ(ن) کو عوام کی تکالیف کا احساس ہے مگر مشکلات کا مقابلہ کرنے والی قومیں ہی سرخرو ہوتی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن