• news

 اے سی مریدکے ڈاکٹر زینب طاہر سے آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کی ملاقات


مریدکے(نامہ نگار)آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن تحصیل مریدکے (APPSMA)کے بیس رکنی وفد نے اے سی مریدکے ڈاکٹر زینب طاہر سے ملاقات کی۔ تحصیل چیئرمین APPSMA چودھری اشفاق احمد کمبوہ کی زیر قیادت یہ ملاقات مقامی انتظامیہ کی خواہش پر ہوئی۔ ملاقات میں ترکیہ شام میں زلزلے سے متعلق امداد، موسمِ بہار میں مریدکے میں مجوزہ سپرنگ فیسٹیول کے انعقاد اور پچھلے دنوں صفہ سیکنڈری سکول میں اساتذہ پر تشدد کے افسوسناک واقعہ پر گفتگو کی گئی۔ اے سی مریدکے نے وفد کو حصولِ انصاف کیلئے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ وفد میں قائدین شفیق عابد، امتیاز ہنجرا، انور کھوکھر،اسلم شاہین،عابد سہیل،مرزا محمد شارق،اعجازالمتعال،محمد علی قیصر،اخلاق شاہ، امانت عدیل،رانا شہزاد،ریاض سیہول نمایاں تھے۔

ای پیپر-دی نیشن