شب معراج النبی ؐ امت مسلمہ کیلئے خوشنودی کی رات ہے:غلام مرتضیٰ شازی
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)مذہبی سکالر مولانا صاحبزادہ غلام مرتضیٰ شازی نے کہا ہے کہ شب معراج النبی ؐ امت مسلمہ کیلئے خوشنودی کی رات ہے نماز اور دورد شریف کا تحفہ ہمیں اسی شب معراج النبیؐ کی بدولت میسر آیا ہے جس پر عمل کرنے سے امت محمدی کیلئے جنت کے دروازے کھل جاتے ہیں واقعہ معراج شریف نبوت کے دسویں سال پیش آیااور جبرائیل امین جنت سے آپ ؐ کیلئے سواری براق لا ئے، انہوں نے کہا کہ حضرت محمدؐ کی زندگی ہمارے لیے مشعل راہ ہے آپ ؐ کی تعلیما ت پر عمل پیر ا ہو کر دنیا کو امن کا گہوارہ بنا یا جا سکتا ہے ہم آہنگی،برداشت اور اتحاد کو فروغ دے کر دینی اور دنیاوی کامیابیا ں حاصل کی جاسکتی ہیں ۔