• news

ترک ‘ شامی متاثرین کی امداد و بحالی ہمارا دینی فریضہ ہے :آمنہ بٹ 


شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کی ڈپٹی ڈائریکٹر میڈم آمنہ بٹ نے ترکی اور شام میں آنے والے حالیہ خوفناک زلزلہ میں متاثر ہونے والے ترک اور شامی بھائیوں کی امدادکے حوالے سے پنجاب حکومت کی طرف سے قائم کردہ ریلیف فنڈ میں امدادی رقوم جمع کرانے کی مہم کا آغاز کردیا ہے اور اس سلسلہ میں انہوں نے شہر بھر کی سماجی فلاحی این جی اوز کے عہدیداروں سے ملاقاتیں کیں اور انہیں اس حوالے سے بھرپور کردار ادا کرنے کی دعوت دی جبکہ این جی اوز کے عہدیداروں نے انہیں یقین دھانی کرائی، اس موقع پرسوشل ویلفیئر آفیسر ز زاہد رفیق گجر، رائے فیض کھرل،محمد کریم، مس معظمہ اشفاق چوہان،اسماء عابد، مس نازیہ، صائمہ مختار،مس سائرہ رحمان، نعیم سندھو، مبشر ورک، خرم شاہ و دیگر موجود تھے ، شرکاء میٹنگ سے خطاب کرتے میڈم آمنہ بٹ کا کہنا تھا کہ ترکی اور شام کے متاثرہ مسلمان بھائیوں کی امداد و بحالی کی خاطر کردار ادا کرنا ہمارا دینی فریضہ ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن