• news

عام آدمی کیلئے دو وقت کی روٹی  کمانا مشکل ہو گیا:رانا ذولقرنین

موڑ کھنڈا (نامہ نگار)پی ٹی آئی کے صوبائی رہنما رانا ذولقرنین خان نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کہا موجودہ نااہل حکمرانوں کی معاشی پالیسیوں کی وجہ سے آج ملک تباہی کے دھانے پر پہنچ چکاہے۔ اور عام آدمی کو دو وقت کی روٹی کمانا مشکل ہو چکا ہے  اگر موجودہ حکمران عوام کے خیر خواہ ہوتے تو وہ کبھی بھی منی بجٹ پیش نہ کرتے اور وزیروں کی فوج ظفر موج نہ رکھتے اور نا ہی انکے اللوں تللوں کے لیے لاکھوں لیٹر روزانہ پٹرول اور دیگر کروڑوں روپے کے غیر ضروری اخراجات سے اجتناب کرتے ۔موجودہ حکمرانوں سے جتنی جلد ملک وقوم کو چھٹکارہ ملے گا اتنا ہی ملک وقوم کے لیے بہتر ہے۔

ای پیپر-دی نیشن