ڈپٹی کمشنر ‘ اسسٹنٹ کمشنر قصور کا سبزی منڈی کا دورہ‘ بولی کے عمل کا جائزہ
قصور (نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی کا اسسٹنٹ کمشنر قصور کے ہمراہ سبزی و فروٹ منڈی کا اچانک دورہ، پھل و سبزیوں کی قیمتوں، معیار اور بولی کے عمل کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے سبزی و پھل منڈی میں صفائی ستھرائی اور عملے کی حاضری کو بھی چیک کیا۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ اپنی نگرانی میں مختلف پھلوں اورسبزیوں کی بولی کرائی ہے تاکہ کم سے کم ریٹ پر شہریوں کو سبزیاں اور پھل مل سکیں، شہریوں کیلئے سستی و معیاری سبزی و فروٹ کی فراہمی کیلئے بولی کے عمل کو سختی سے مانیٹر کیا جائیگا انہوں نے مزید کہا کہ مصنوعی مہنگائی پیدا کرنیوالوں کیساتھ سختی سے نمٹا جائیگا۔