• news

ننکانہ صاحب: سوئی گیس کی بندش کیخلاف شہریوں کا احتجاج


ننکانہ صاحب(نامہ نگار) شہر بھر میں سوئی گیس کی بدترین بندش اور کم پریشر کاسلسلہ بدستور جاری ہے ، سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 18گھنٹے سے بھی تجاوز کرجانے کے باعث  عوام کا جینا محال ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق شہر بھر میں سوئی گیس کی بدترین لوڈ شیڈنگ اور کم پریشر کا سلسلہ جاری ہے، محلہ بالیلا، ہائوسنگ کالونی، شورہ کوٹھی روڈ، محلہ رسول نگر، محلہ عثمانی کھوہ، بشیر بھٹی روڈ، محلہ کیارہ صاحب، مدینہ ٹائون، اسٹیڈیم روڈ ودیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے احتجاج کرتے صحافیوں کو بتایا کہ محکمہ سوئی گیس کی طرف سے ننکانہ میں سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ کا کوئی باقاعدہ شیڈول نہیں ہے ۔ شہریوں نے وزیراعظم شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ عوام کو سوئی گیس کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے احکامات جاری کیے جائیں۔

ای پیپر-دی نیشن