تنظیم مغلیہ نے این اے78 میں علی اشرف مغل کی حمائت کا اعلان کردیا
گوجرانوا لہ (نمائندہ خصوصی )تنظیم مغلیہ پاکستان کا پندرہ روز میں دوسرا بڑا کنونشن منعقد ہوا ، جس میں مغل برادری کے امیدواران کی انتخابی مہم تیز کرنے اور این اے78 میں علی اشرف مغل کی بھر پور حمائت کا اعلان کردیا گیا، آئندہ ماہ تیسرا بڑا کنونشن منعقد کروانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ،تنظیم مغلیہ کے زیر اہتمام نوشہرہ روڈ سیکٹر پر مقامی میرج ہال میں منعقدہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما وامیدوار این اے78 علی اشرف مغل نے کہا کہ مغل برادری نے ہمیشہ عوامی فلاح وبہبود اور سیاسی جدوجہد میں اپنا اہم کردارادا کیا ہے برادری کی بہتری اور فلاح وبہبود کیلئے تمام وسائل بروئے لائیں گے اور آئند ہ سیاسی محاظ پر مغل برادری کے امیدوار کی بھر پور حمائت کی جائے گی ،کنونشن سے سرپرست اعلیٰ حاجی عارف مغل صدر ، حاجی عبدالرؤف مغل، حسن اکرم مغل، سائیں لطیف مغل، حافظ غفار مغل, مرزا طارق، منظور مغل، اشرف زاہد مغل، عبدالرؤف مغل عالم چوک، ڈاکٹر قیصر مغل، مرزا عمران و دیگر اکابرین نے خطاب کیا ۔