• news

دہلی ٹیسٹ:بھارت نے آسٹریلیا کو 6 وکٹ سے شکست دیدی

لاہور(سپورٹس رپورٹر)آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کا فیصلہ تیسرے دن ہی ختم۔ دہلی میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کو 6 وکٹ سے شکست دیدی۔ دوسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 263 اور دوسری اننگز میں 113 رنز بنائے تھے جبکہ بھارت نے پہلی اننگز میں 262 رنز بنائے تھے جس کے بعد اسے میچ جیتنے کیلئے 115 رنز کا ہدف ملا تھا۔بھارت نے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز باآسانی 4 وکٹ کے نقصان پر ہدف حاصل کر کے 4 میچوں کی سیریز میں 2 صفر کی برتری حاصل کرلی۔ میچ میں بھارتی سپن بولر رویندرا جڈیجا نے 10 وکٹس حاصل کیں۔دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ یکم مارچ سے شیڈول ہے۔

ای پیپر-دی نیشن