آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ :آسٹریلیا کی میزبان جنوبی افریقہ کیخلاف4 وکٹوں سے کامیابی
کیپ ٹائون(این این آئی)آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے میزبان جنوبی افریقہ کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی۔ فاتح ٹیم نے 125 رنز کا ہدف 17ویں اوور میں 4وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ تاہلیہ میک گراتھ نے 57 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں ۔تفصیلات کے مطابق سینٹ جارجز پارک میں کھیلے گئے گروپ کے اہم میچ میں جنوبی افریقہ ویمن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز بنائے۔ تزمین برٹس 45 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ جواب میں آسٹریلیا ویمن نے مطلوبہ ہدف 16.3 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ تاہلیہ میک گراتھ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 57 رنز بنائے ، انہیں میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔