انگلینڈ کی پہلے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کوشکست ،سیریز میں 0-1سے برتری
مائونٹ مونگانوئی(این این آئی)انگلینڈ نے پہلے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کو 267 رنز سے شکست دیکر 2 میچوں کی سیریز میں 0-1سے برتری حاصل کر لی۔چوتھے روز نیوزی لینڈ کی ٹیم 394 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 126 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔ہیری بروک کو دونوں اننگز میں نصف سنچریاں بنانے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق مائونٹ مونگانوئی میں کھیلے گئے ٹیسٹ کے چوتھے روز نیوزی لینڈ کی ٹیم 394 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 126 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔ ڈیرل مچل نے سب سے زیادہ 57 رنز بنائے اور آئوٹ نہیں ہوئے، ان کے علاہ کوئی بھی کیوی بیٹر انگلش بائولرز کو جم کر نہ کھیل سکا۔ انگلینڈ کی طرف سے جیمز اینڈرسن اور سٹورٹ براڈ نے 4 ، 4 وکٹیں حاصل کیں۔ ہیری بروک کو دونوں اننگز میں نصف سنچریاں بنانے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔