سائفر تحقیقات کیلئے اپیلوں پر جسٹس فائز کل ان چیمبر سماعت کریں گے
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ میں مبینہ امریکی سائفر کی تحقیقات کے لیے دائر چیمبر اپیلیں سماعت کے لیے مقرر ہو گئیں۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سائفر کی تحقیقات کے لیے دائر اپیلوں پر 22 فروری کو ان چیمبر سماعت کریں گے۔ یاد رہے کہ جسٹس سردار طارق مسعود نے سائفر کی تحقیقات کے لیے دائر اپیلیں سننے سے معذرت کی تھی جس پر سائفر تحقیقات کے لیے دائر اپیلیں واپس چیف جسٹس کو بھجوائی گئی تھیں۔