• news

پی آئی اے افسروں، ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ 


کراچی (نیٹ نیوز) قومی ائر لائن کے تمام ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری سامنے آ گئی۔ ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی گئی۔ پی آئی اے کے تمام افسروں اور ملازمین کی تنخواہ میں دس فیصد اضافہ کیا جائے گا۔ یہ اضافہ وفاقی حکومت کے اعلان کے بعد پی آئی اے کی بورڈ میٹنگ میں منظور کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملازمین کی تنخواہوں میں دس فیصد اضافے کے بعد ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں اضافے کا امکان ہے۔

ای پیپر-دی نیشن