پی ٹی آئی جیل بھرو تحریک کا آغاز کل دوپہر چیئرنگ کراس مال روڈ سے ہو گا
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کا آغاز کل 22 فروری کو دن دو بجے چیئرنگ کراس مال روڈ سے ہو گا۔ پہلے مرحلے میں سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ‘ سینیٹر ولید اقبال اور سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر مراد راس گرفتاری دیں گے۔