• news

ڈالر 25 پیسے سستا‘ سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے بڑھ گئی 


کراچی (نوائے وقت رپورٹ)  روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر مزید گھٹ گئی۔ ڈالر کے انٹربینک ریٹ 262 روپے جبکہ اوپن مارکیٹ ریٹ 268 روپے سے بھی نیچے آگئے۔ کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 93 پیسے کی کمی سے 261.88 روپے‘ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 25 پیسے کی کمی سے 267.75 روپے کی سطح پر ہی بند ہوئے۔ دوسری طرف سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 96 ہزار 500 روپے ہو گئی۔ 10 گرام سونے کی قیمت 429 روپے بڑھ کر 168467 روپے ہو گئی۔ جبکہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ ایک ڈالر اضافے سے 1844 ڈالرز فی اونس ہے۔

ای پیپر-دی نیشن