ریاض پیرزادہ سے پاکستان میں یو این ایف پی اے کے نمائندے کی ملاقات
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) پاکستان میں یو این ایف پی اے کے نمائندے ڈاکٹر لوئے شبانے نے وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق میاں ریاض حسین پیرزادہ سے وزارت انسانی حقوق، اسلام آباد میں ملاقات کی۔ انہوں نے آبادی کی منصوبہ بندی، معاشی ترقی پر اس کے اثرات، پاکستان میں صنفی مساوات، خواتین کے حقوق اور آبادی کی منصوبہ بندی اور ترقی کے لئے یو این ایف پی اے کے مینڈیٹ کے تحت تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کی پاسداری اور اس پر عمل درآمد کے لئے پوری طرح پرعزم ہے۔ انہوں نے تبصرہ کیا کہ آبادی کی منصوبہ بندی میں ہم بہت پیچھے ہیں جو درحقیقت ملک میں وسائل کی قلت اور بہتر تخصیص کی کمی کی بڑی وجہ ہے۔