• news

چنیوٹ: دربار سائیں مالن شاہ پر باپ بیٹے کو قتل کر دیا گیا


چنیوٹ (نمائندہ نوائے وقت) باپ بیٹے کو نامعلوم ملزمان نے تیز دھار آلے سے قتل کر دیا۔ چنیوٹ محلہ معظم شاہ روڈ پہاڑی کے قریب دربار سائیں مالن شاہ پر گذشتہ رات نامعلوم ملزمان نے تیز دھار آلے سے 35سالہ فاروق اور آٹھ سالہ اویس کو قتل کر دیا۔ واقعہ کی خبر سنتے ہی علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ شہریوں نے مطالبہ کیا کہ شہر میں پولیس گشت کے نظام کو بہتر بنایا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن