ساتویں مردم و خانہ شماری خود شماری پورٹل کا افتتاح
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) ملک میں ساتویں مردم و خانہ شماری یکم مارچ 2023ء سے شروع ہو گی جس کے لئے خود شماری پورٹل کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔ چیف شماریات نعیم الظفر نے کہا کہ مردم شماری پر تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی گئی۔ مردم و خانہ شماری کو متنازع نہیں بننے دیں گے۔