کیڈٹ کالج مستونگ کے 31 طلبہ، 9 فکلٹی ممبران کا پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ
اسلام آباد (خبر نگار) کیڈٹ کالج مستونگ کے 31 رکنی طالبعلموں کے وفد نے اپنے 9فکلٹی ممبران کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ کیا۔ ایوان بالا کے اعلی حکام نے وفد کو خوش آمدید کہا، وفد کو سینٹ میوزیم کا دورہ کرایا گیا ۔جہاں وفد کو ایوان بالا کے کام کے طریقہ کار، قانون سازی اور فکشنز کے حوالے سے بریفنگ کے ساتھ ساتھ ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی۔