انسٹیٹیوٹ آف سٹر یٹجک سٹڈیز کے مباحثے میں افغانستان پر توجہ مرکوز
اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) انسٹیٹیوٹ آف سٹر یٹجک سٹڈیز میں ہونے والے مباحثے میں افغانستان کی ابھرتی ہوئی صورتحال کے ساتھ ساتھ پاکستان اور افغانستان کے تعلقات پر بھی توجہ مرکوز کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق انسٹیٹیوٹ آف سٹریٹیجک سٹڈیز اسلام آباد (آئی ایس ایس آئی) میں سینٹر فار افغانستان، مڈل ایسٹ اینڈ افریقہ نے افغانستان سے متعلق پیش رفت پر ڈاکٹر عمر زاخیلوال، سابق افغان وزیر خزانہ کے ساتھ ایک گول میز ڈسکشن کا انعقاد کیا۔ ڈسکشن کے دوران افغانستان کی ابھرتی ہوئی صورتحال کے ساتھ ساتھ پاکستان اور افغانستان کے تعلقات پر بھی توجہ مرکوز کی گئی۔ دوطرفہ تعلقات کے سیاسی، سفارتی، سکیورٹی، تجارتی اور عوام سے تعلقات کے پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔