ہلال احمر کی طرف سے جیکب آباد میں سیلاب متاثرہ 160 گھرانوں میں امدادی سامان تقسیم
اسلام آباد (نامہ نگار) ہلال احمر پاکستان کی جانب سے جیکب آباد کی یونین کونسل شیخاں گڑھی خیروکے گائوں ارمانی میں سیلاب متاثرہ 160 گھرانوں میں امدادی سامان تقسیم کیا گیا۔ امدادی سامان میں شیلٹر ٹول کٹ، دو عدد تار پولین شیٹس، کچن کا سامان، پانی کے لئے دو جیری کین، گھریلو استعمال کے لئے واٹر فلٹر، 5کمبل، ہائجین کٹ، نہانے کا صابن40 عدد، کپڑے دھونے کا صابن 24 ٹکیاں، 2 عددکوڑا دان، دو عدد بالٹیاں، دو مچھر دانیاں، چھ عدد تولیے اور مٹی کے تیل والا چولہا شامل ہے۔ اس موقع پر چیئرمین ہلال احمر پاکستان سردار شاہد احمد لغاری کا کہنا تھا کہ ہلال احمر اب بحالی اور تعمیر نو کے مرحلہ میں قدم رکھ رہا ہے۔ ہم24 لاکھ سے زائد متاثرین کی مدد کر چکے ہیں۔