• news

وفاقی محتسب کے فیصلہ کے خلاف درخواست سابق لیگل ایڈوائزر سی ڈی اے کے وارنٹ معطل


اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی نے سی ڈی اے کے سابق لیگل ایڈوائزردانیال حسن ایڈووکیٹ کی وفاقی محتسب فیصلہ کے خلاف درخواست میں وفاقی محتسب برائے تحفظ خواتین پراپرٹی کی جانب سے جاری وارنٹ معطل کرتے ہوئے وکیل دانیال حسن کی گرفتاری سے روک دیا۔ عدالت نے وفاقی محتسب، ایس ایس پی آپریشنز و دیگر فریقین کو جواب کیلئے نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت 22 فروری تک کیلئے ملتوی کر دی۔

ای پیپر-دی نیشن