ورزش کی عادت، جسمانی خلیات کو پھر سے جوان بنا سکتی ہے
آرکنساس (نیٹ نیوز) باقاعدہ ورزش سے ہمارے خلیات عین وہی ردِ عمل دیتے ہیں جو جوان خلیات میں رونما ہوتے ہیں۔ رپورٹ میں جامعہ آرکینسس کے شعبہ صحت نے ثابت کیا ہے کہ باقاعدگی سے ورزش سے پٹھے (مسلز) وہ سالماتی (مالیکیولر) پروفائل اخراج کرتے ہیں جو عین جوان خلیات سے نمودار ہوتا ہے۔ یعنی اگر ادھیڑ عمری میں بھی ورزش کی جائے تو پٹھوں کے خلیات کا سالماتی اظہار (ایکسپریشن) عین وہی ہو جاتا ہے جو جوان افراد کے خلیات میں پایا جاتا ہے۔