• news

عمران حملہ کیس، ملزموں کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع 

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) خصوصی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی پر قاتلانہ حملہ کیس میں مرکزی ملزم سمیت ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں چودہ روز کی توسیع کر دی جبکہ آئندہ سماعت چھ مارچ کو ہوگی۔ انسداد دہشتگردی عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر قاتلانہ حملہ کیس کی سماعت کے دوران مقدمہ کے مرکزی ملزم نوید سمیت چار ملزمان کو سنٹرل جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے سماعت میں شامل کیا گیا۔ مرکزی ملزم نوید کے وکیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تین نومبر سے لیکر جے آئی ٹی نے جو تحقیقات کیں اس کا چالان تاحال جمع نہیں کروایا گیا۔ سابق جے آئی ٹی کے سربراہ غلام محمود ڈوگر اور انور شاہ نے ملکر مقدمے کا ریکارڈ غائب کیا۔

ای پیپر-دی نیشن