ایس ایم ایزکو فروغ دینے کے وسیع امکانات موجود ہیں: عارف علوی
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے تجارت اور آئی ٹی کی صنعت کی ترقی کے لئے نوجوانوں کو تربیت یافتہ بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں چھوٹی اور درمیانے درجہ کی صنعتوں (ایس ایم ایز) کو فروغ دینے کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو یہاں ایوان صدر میں راولپنڈی چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں سفارتکاروں، چیپبرز کے عہدیداران سمیت تاجروں اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔ صدر مملکت نے کہاکہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار ملک کی ترقی کے لیے ضروری ہیں۔ چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کو ترقی دے کر معیشت کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔