• news

ایوان صدر پی ٹی آئی کا ہیڈ کوارٹر بن چکا ،صدرعلوی نے غیرآئینی حکم دیا:اسلم گل


لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی لاہور کے صدر چودھری اسلم گل نے کہا ہے کہ ایوان صدر پی ٹی آئی کا ہیڈ کوارٹر بن چکا ہے۔صدر علوی نے غیر آئینی حکم جاری کیا،عدالت میں چیلنج کرینگے۔ اسلم گل نے کہا کہ صدر کو صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار نہیں۔ایوان صدر تحریک انصاف کی ربڑ سٹمپ میں بدل چکا ہے،انہوں نے کہا کہ صدر علوی کے اقدام سے ملک میں سیاسی عدم استحکام بڑھے گا۔پیپلز پارٹی اس غیر آئینی حکم پر خاموش نہیں بیٹھے گی۔

ای پیپر-دی نیشن