• news

  اسلام دشمن قوتیں معیشت کنٹرول کر کے  نیو کلیئر پروگرام کمزور کرناچاہتی ہیں: محمد اویس

`


لاہور(خصوصی نامہ نگار)مجلس احرار اسلام پاکستان کے سینئر رہنماء میاں محمد اویس نے کہا ہے کہ حکومت الہیہ کا قیام ہی ملکی مسائل کا حل ہے۔ بیرونی قوتوں کی تابعداری کی وجہ سے عام آدمی کا جینا مشکل بنا دیا گیا۔ مرکزی دفتر احرار نیو مسلم ٹاؤن میں لاہور کی قیادت سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے قرض کی خاطر غریب عوام پر بارہا دفعہ مہنگائی کا عذاب مسلط کیا گیا۔ اسلام دشمن قوتیں اس وقت وطن عزیز کی معیشت کنٹرول کر کے ملکی نیو کلیئر پروگرام کو کمزور بنانا چاہتی ہیں۔ 
مجلس احرار اسلام لاہور کے سیکرٹری جنرل قاری محمد قاسم بلوچ نے کہا کہ حکمران، سیاست دان اور بیوروکریٹس نے قیام پاکستان سے لے کر آج تک ملک کو درست سمت پر چلنے ہی نہیں دیا۔ ہر آنے والی حکومت نے اپنے اثاثے اور بینک بیلنس بنائے اور ملک کو تاریکیوں میں دھکیل دیا، اب وقت ہے کہ ملک کو اصل مقصد کی طرف لانے کے لیے حکمرانوں کا انتخاب سوچ سمجھ کر کیا جائے، حکومتوں کی ناقص حکمت عملی کے باعث گیس، بجلی، اشیاء خورونوش اور ضروریات زندگی کی تمام چیزیں غریب عوام کی قوت خرید سے باہر ہو گئی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن