• news

قرآن و سنت کا نظام ہی پاکستان کا مقدر ، مسائل کا واحدحل : ضیاء الدین انصاری


لاہور ( خصوصی نامہ نگار  ) امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ قرآن و سنت کا نظام ہی پاکستان کا مقدر اور مسائل کا واحد حل ہے۔ ملک میں اسلامی نظام کے بغیر ملک وقوم ترقی اور خوشحالی کی منزال طے نہیں کرسکتے۔ انتخابات میں آئین و قانون کی بالادستی سے ہی ملک و قوم کا مستقبل وابستہ ہے۔صدر مملکت پاکستان کا کے پی کے اورپنجاب میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان درست فیصلہ ہے مگر ملک کو دو صوبوں میں انتخابات کی نہیں بلکہ پورے ملک میں انتخابات کی ضرورت ہے۔ جماعت اسلامی نے اہل لاہور کو صوبائی و قومی اسمبلی کیلئے پڑھی لکھی، باصلاحیت اور دیانتدار قیادت فراہم کی ہے۔قوم انتخابات میں بار بار آزمائی ہوئی پارٹیوں اور سیاستدانوں کی بجائے دیانتدار اور خدمت والی قیادت کا ساتھ دے۔   

ای پیپر-دی نیشن