• news

مولانا فضل الرحیم اشرفی کا وفاق المدارس کے مختلف امتحانی سینٹروں کا دورہ


لاہور (خصوصی نامہ نگار  ) ملک بھر میں وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے زیر اہتمام دینی مدارس کے طلبہ وطالبات کے سالانہ امتحان جاری ہیں اس وقت  آزاد کشمیر، گلگت بلتستان سمیت پورے پاکستان میں وفاق المدارس کے تحت قائم 2848 امتحانی مراکز قائم ہیں ان میں سے طلبہ کے765 اور طالبات کے2083  الگ الگ امتحانی مراکز ہیں جن میں میں پانچ لاکھ بیس ہزار آٹھ سوچونتیس  520834 طلبہ وطالبات مجموعی طورپرامتحان دے رہے ہیں جو کہ گذشتہ سال کی نسبت انچاس ہزارنوسوچھتر49976 کا ریکارڈ کااضافہ ہواہے۔

، جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم اور و فاق المدارس العربیہ پاکستان کے سرپرست ورکن مرکزی مجلس عاملہ مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی نے گذشتہ روز اسلام آباد میں جامعہ محمدیہ اورادارہ معہد علوم اسلامی مری روڈکے علاوہ لاہور میں جامعہ اشرفیہ فیروز پور روڈ، دارالعلوم اسلامیہ کامران بلاک علامہ اقبال ٹاؤن، دارالعلوم مدنیہ رسول پارک ملتان روڈ اور جامعہ قاسمیہ رحمان پورہ اچھرہ لاہور کا تفصیلی دورہ کیا اور امتحانات کا جائزہ لیتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا  ۔

ای پیپر-دی نیشن