سرکاری ملازمین کو مہنگائی الاو¿نس دیا جائے: محمد سبطین
لاہور(خصوصی نامہ نگار)سپیکر پنجاب اسمبلی محمد سبطین خان نے آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ایپکا یونٹ کےنو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ سپیکر محمد سبطین خان نےنو منتخب عہدیداران سے حلف لیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر نے کہا کہ جمہوریت کا یہ فائدہ ہے کہ آپ کی آواز ایوانوں تک پہنچتی ہے۔ مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کو مہنگائی الاو¿نس دیا جائے۔ سپیکر محمد سبطین خان نے الیکشن کمیشن کو مشورہ دیا کہ وہ نہ خود پریشان ہوں اور نہ عوام کو پریشان کریں،مقررہ مدت میں الیکشن کروائیں۔ انہوں نے کہا کہ دیانتداری سے ڈیوٹی کرنے والے ملازمین کے بچوں کو ملازمتین ملنا ان کا حق ہے۔
تقریب میں افضال احمد سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن، حاجی ظہور سرپرست اعلیٰ ایپکا، رانا محمد اقبال ظفر صدر ایپکا، راو¿ افضال محسن، مختار گجر، سلیم رضا سمیت اپیکا پنجاب پبلک سروس کمیشن یونٹ کے ملازمین نے شرکت کی۔