پی آئی ٹی بی کے زیر اہتمام انسدادِ ڈینگی ریفریشر ٹریننگ سیشنز کا انعقاد
لاہور(نیوز رپورٹر) پنجاب آئی ٹی بورڈ نے محکمہ صحت پنجاب کے اشتراک سے لاہور، فیصل آباد اور بہاولنگر میں انسدادِ ڈینگی ریفریشر ٹریننگ سیشنز کا منعقد کیے ہیں جن میں اینٹمالوجسٹ‘ انسپکٹرز‘ سی ڈی سیز اور لائن ڈیپارٹمنٹس نے شرکت کی۔سیشنز کے دوران شرکاء کو پی آئی ٹی بی کے وضع کردہ ڈینگی ٹریکنگ سسٹم، اینٹی ڈینگی اینڈرائیڈ ایپلی کیشنز اور کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کے بارے میں تفصیلی ڈیمو دیا گیا۔سیشنز کے انعقاد کا مقصد ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے شرکاء کو ڈینگی لاروا کی نگرانی اور اس کے تدارک کے طریقے کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا تھا۔اس حوالے سے چیئرمین پی أئی ٹی بی فیصل یوسف کا کہنا تھا کہ پی ٔئی ٹی بی کی وضع کردہ ایپ اور ڈیش بورڈ کے باعث متعلقہ محکموں کو ڈینگی پر قابو میں بہت مدد ملی ہے جبکہ ایسے تربیتی سیشنز متعلقہ عملے کیلئے مفید ثابت ہو رہے ہیں۔