• news

کمشنر لاہور کی زیرصدارت جشن بہاراں کیلئے سپانسرز کانفرنس


لاہور(نیوز رپورٹر) جشن بہاراں لاہور کیلئے سپانسرز کانفرنس کا کمشنر لاہور کمشنر لاہور چوہدری محمد علی رندھاوا کی میزبانی میں انعقاد کیا گیا۔ سپانسرز کانفرنس میں ، سیکرٹری محکمہ بلدیات پنجاب ڈاکٹر ارشاد احمد، سیکرٹری محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب علی نواز ملک، ڈی سی لاہور رافعہ حیدر، سی ای او سی بی ڈی و روڈا عمران امین، ڈی جی والڈ سٹی لاہور کامران لاشاری، ڈی جی ایل ڈی اے عامر احمد خان،ڈی جی پی ایچ اے ذیشان جاوید، ڈی جی سپورٹس، ڈی جی لوکل گورنمنٹ، ڈی جی لائیوسٹاک، ایڈیشنل ڈی جی ایل ڈی اے، سی او ایم سی ایل و دیگر افسران نے شرکت کی۔ جشن بہاراں سپانسر کانفرنس میں کمرشل بینکس، نجی ہاوسنگ سوسائٹیز، کارپوریٹ انڈسٹری اور نجی فرمز کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ 
بنک آف پنجاب نے جشن بہاراں ایونٹس کی ٹاپ پلاٹینم کیٹیگری سپانسر شپ کیلئے پیشکش کردی۔ جے ایس بینک نے کینال کے گرد ایونٹس اور آرائش کو سپانسر کرنے کی پیشکش کردی۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا کہ ویژن ہے کہ امسال جشن بہاراں کے تمام ایونٹس پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ساتھ ہوں۔ جشن بہاراں اب تک سرکاری اخراجات پر ہوئے ہیں۔ جشن بہاراں کا انعقاد 5مارچ تا 12مارچ 2023 تک ہوگا۔ تمام نجی سیکٹرز کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھائیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن