ڈپٹی کمشنرگوجرانوالہ نے دیہی مرکز صحت گکھڑ کا اچانک دورہ کیا
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے دیہی مرکز صحت گکھڑ کا اچانک دورہ کیا ، انہوں نے اس موقع پر صفائی ، ادویات، اسٹاک اور مریضوں سے علاج معالجہ بارے بھی دریافت کیا اور ڈاکٹرزوعملہ کی حاضری چیک کی اورمریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے ڈاکٹرزکوہیلتھ سروسزمزید بہتربنانے کی بھی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ موسم بہارشجر کاری مہم کے تحت سرکاری عمارتوں کوصفائی ستھرائی اورشجرکاری کے اعتبارسے بہتربنانے کی طرف خصوصی توجہ دی جائے تاکہ ہسپتال میں علاج معالجے کی غرض سے آنے والے مریضوں کو بہتر اور صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جا سکے،علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 2گکھڑ کا بھی اچانک دورہ کیا ، مختلف امور کا جائزہ لیا، اساتذہ و طلبہ کی حاضری بھی چیک کی، مختلف کلاسوں کے طلبہ سے نصابی اورجنرل نالج سے متعلق سوالات پوچھے ،انہوں نے سکول میں صفائی ستھرائی کے امورکا بھی جائزہ لیا، کنٹین پر کھانے پینے کی اشیا اورانکے معیارکوبھی چیک کیا۔